قوم تک احتساب عدالت کا فیصلہ لیٹرین کے ذریعے پہنچے گا


ممتاز تحقیقاتی صحافی اعزاز چیمہ نے احتساب عدالت سے تازہ ترین صورت حال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر صحافیوں تک فیصلہ لیٹرین کے ذریعے پہنچے گا۔ یہ صحافی بقیہ قوم کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے صحافیوں کی لیٹرین کے باہر جمع قطار کی تصویر دیتے ہوئے یہ ٹویٹ کیا ہے:

لیٹرین سے فیصلہ : احتساب عدالت میں صرف پندرہ صحافیوں کو جانے کی اجازت ہے باقی صحافی عدالتی عمارت میں موجود ایک لیٹرین کی کھڑکی کے سامنے کھڑے ہیں جہاں عدالت میں موجود صحافی کھڑکی پرآکر باہر کھڑے صحافیوں کو فیصلے کے بارے بریفنگ دے رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).