لندن میں نواز شریف اور حسین نواز کی قیام گاہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے کچھ افراد نے لندن کے ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی جہاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے کی قیام گاہ کے دروازے توڑنے کی کوشش کی۔ کچھ افراد گھر کے بہت قریب پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک شخص نے شاپنگ کا سامان رکھنے والی ٹرالی مسلم لیگ کے کارکن اعجاز گل پر پھینکی جسے روستے ہی میں روک لیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی لندن کی میٹروپولیٹن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں موجود گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، انہیں اطلاع ملی ہے کہ حملہ آور ہتھیاروں سے مسلح ہیں خاص طور پر ان کے پاس خطرناک چاقو دیکھے گئے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اگرچہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی جائیداد کو نقصان پہنچانے کے جرم میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).