نوازشریف اور مریم کو لاہور میں ”سیاسی شو“ نہیں کرنے دیا جائے گا: نگران حکومت نے تیاری کر لی


13 جولائی کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شام سوا چھ بجے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دستیاب پہلی فلائٹ سے انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی بروز جمعتہ المبارک شام سوا چھ بجے لاہور پہنچ رہے ہیں، ایک جانب مسلم لیگ (ن) ان کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے تو دوسری جانب انہیں لاہور ائیرپورٹ سیل کر کے پہلی دستیاب فلائٹ سے اسلا م آباد پہنچانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).