قربانی ہم دیں گے، فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کا ہوگا: مریم نواز کا دبنگ اعلان


سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے لندن میں کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت چاہنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔ کمر درد کا بہانہ بنا کر بھاگیں گے نہیں۔ قربانی ہم دیں گے فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کا ہوگا۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ہے، قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ووٹ کو عزت دو کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

میں اور نواز شریف پاکستان میں جمہوریت چاہنے والوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قربانیوں سے آنے والی نسلیں اور قوم کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈرز سزا سن کر پاکستان سے بھاگ آتے ہیں لیکن ہم سزا بھگتنے کے لیے پاکستان جائیں گے۔ کمر درد کا بہانہ بنا کر ڈکٹیٹروں کی طرح بھاگ نہیں جائیں گے بلکہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے آئندہ جمعہ کے روز پاکستان پہنچیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کا ماننا نہ ماننا بعد کی بات ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں