میجر جنرل آصف غفور کل دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے: آئی ایس پی آر


آئی ایس پی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل منگل کی دوپہر 2 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔

اس پریس کانفرنس میں فوجی جوانوں کی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق آگا ہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  میجر جنرل آصف غفور ملکی سلامتی، پاک افغان بارڈر کے معاملات اور آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین صورت حال پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور ملک کی سیاسی صورت حال پر فوج کا موقف پیش کریں گے کیونکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے حالیہ دنوں میں مسلسل افواج پاکستان پر سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں