انتخابی پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصویر لگانےوالے پی ٹی آئی امید وار ناصر چیمہ نااہل


الیکشن کمیشن نے انتخابی پوسٹر پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف کی تصویر لگانے پر پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو پو انااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کےتصاویر لگانے کے معاملے کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی امیدوار ناصرچیمہ اور ان کے وکیل گوہرعلی خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

چودھری ناصر چیمہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ یہ میری الیکشن مہم سے متعلق پوسٹر نہیں۔ پوسٹر پرآرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر ایڈٹ کی گئی ہیں۔ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد یہ پوسٹر ان کے حق میں لگایا گیا تھا۔ ممبر سندھ عبدالغفارسومرو نے استفسار کیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی پوسٹر پر تصویر لگائی گئی ہے؟ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ پہلے ناصر چیمہ نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول سے پہلے پوسٹرچھاپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا فوج اور عدلیہ کو آپ کی ہمدردی کی ضرورت ہے؟

الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ گھنٹوں کے بعد سنا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ناصر چیمہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں