نادیہ حسین کی بغیر میک اپ والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کو دھچکا


”استغفار!!! کام والی سے بھی بدتر حالت ہے اور۔۔۔“ نادیہ حسین نے میک کے بغیر تصویر پوسٹ کر کے ’اصل‘ چہرہ دکھایا تو سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات ہی بھول گئے، نادیہ حسین نے انتہائی گھٹیا کمنٹس شیئر کئے تو پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے

اداکارہ و ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر سیلفی شیئر کی جس میں انہوں نے بالکل میک اپ نہیں کیا تھا۔ نادیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس طرح وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں۔

یہ تصویر منظرعام پر آئی تو پاکستانیوں نے ان کی ہمت کی داد دینا شروع کر دی لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین اخلاقیات کی تمام حدود پار کر گئے اور وہ اودھم مچایا کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے حتیٰ کہ نادیہ حسین نے کچھ انتہائی گھٹیا کمنٹس کی تصویر بنا کر بھی اپ لوڈ کی اور لکھا ”یہ تو دیکھنے میں ہی بہت گھٹیا ہے!!! ہاں یہ سچ ہے کہ خواتین ہی خواتین کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں!!! “

انصاف ولی نامی صارف نے لکھا ”یہ وہی ہوا کہ منہ دھویا دولہا رویا“

جنید شاہ نے لکھا ”استغفراللہ“

آمنہ نے لکھا ”اف، یہ کیا ماسی ہے“

ستی خرم نے لکھا ”توبہ اللہ“

اسد خان نے لکھا ”بہت خوفناک تصویر ہے، تمہیں ان فالو کر رہا ہوں“

علی راجہ نے لکھا ”کام والی سے بھی بدتر حالات ہیں“

جنت مجاہد نے لکھا ”استغفار“

فیری ملک نے لکھا ”اف توبہ“

عدنان بلوچ نے لکھا ”اللہ معاف کرے“

میاں اشرف نے لکھا ”اوہ میرے خدا۔۔۔ یہ تو کام والی ماسی جیسی ہے“

حراءنے لکھا ”ہاہاہاہاہاہا، پاکستان کی جاہل عوام میں سے ہیں یہ بی بی“

افضال نے لکھا ”جیسے کار کی ڈینٹنگ پینٹنگ ہوئی ہو اور پھر اصل رنگ ہی ساتھ میچ نہ کرے“

عروی نے لکھا ”توبہ، اللہ معاف کرے، سارا میک اپ کا کمال ہے“

ہادیہ نے لکھا ”آدمی لگ رہا ہے۔۔۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).