میں نے اپنی بیوی کو بچے کی پیدائش کے وقت دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے


’میں نے اپنی بیوی کو بچے کو جنم دیتے دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ پہلی مرتبہ میں نے اسے۔۔۔‘ بچے کی پیدائش پر رونے والے باپ نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا میں دھوم مچا دی

اس نوجوان کی ایک تصویر گزشتہ دنوں وائرل ہو گئی جس میں یہ اپنے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر ہسپتال کے کمرے میں بیٹھا روتا نظر آتا ہے۔ جب یہ ویڈیو بہت بڑے پیمانے پر پھیلی اور لوگ حیرت کا اظہار کرنے لگے کہ بیٹے کی پیدائش کے موقع پر یہ شخص خوش ہونے کی بجائے رو کیوں رہا ہے، تو بالآخر اس نے خود ہی اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

’’دی میٹرو‘‘ کے مطابق یہ تصویر فوٹوگرافر کرسٹی کلارک نے اپنی بڑی بہن کے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر بنائی تھی۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے بہنوئی سے اس موقع پر رونے کے متعلق سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’’میں نے دس ماہ میں پہلی بار اپنی بیوی کو مسکراتے دیکھا تھا جس پر میں اپنے جذبات پر قابو نا رکھ سکا اور بے اختیار رونے لگا۔‘‘

دراصل کرسٹی کی بہن کا حمل بہت پیچیدہ صورت اختیار کر گیا تھا اور وہ دس ماہ سے شدید تکلیف میں مبتلاء تھیں۔ حمل سے متعلقہ مسئلے ’’ہائپر ایمیسس گریویڈیرم‘‘ کی شدت کی وجہ سے وہ آغاز سے لے کر بچے کی پیدائش تک سخت مشکلات سے دوچار رہیں۔ بچے کی پیدائش پر پہلی بار انہیں اس مصیبت سے نجات ملی تو وہ بے اختیار مسکر اٹھیں، جس پر جذباتی ہو کر ان کا شوہر بے اختیار رو پڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).