سنجے دت نے حیران کن حد تک فلم ”سنجو“ سے کتنی کمائی کی؟


سنجے دت نے فلم ”سنجو“ کیلئے کتنے کروڑ روپے لئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر کوئی حیرت زدہ رہ گیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سنجے دت نے ساری فلموں سے اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے“

سنجے دت ایک فلم میں اداکاری کرنے کے 8 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں لیکن اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں بغیر اداکاری کئے انہوں نے کتنے پیسے کمائے؟ جان کر آپ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹس کے مطابق ‘سنجو’ کی کمائی نے نہ صرف فلم پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا اور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کو ڈھیر منافع دیا بلکہ اس سے خود سنجے دت کو بھی خاصی کمائی ہوئی ہے۔

سنجے دت اور فلم کی ٹیم میں کافی وقت تک مذاکرات ہوتے رہے جس کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جس کے مطابق سنجے دت کو اپنی زندگی کے واقعات بتانے کیلئے 9 سے 10 کروڑ روپے ادا کئے گئے جبکہ باکس آفس پر ملنے والے منافع سے بھی کچھ حصہ دینے کا معاہدہ ہوا اور ایک اندازے کے مطابق سنجے دت کو مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے ملیں گے۔

فلم نے ابتدائی 2 دن میں 50 کروڑ اور 3 دن میں 100 کروڑ بٹورے اور ابتدائی 5 دن میں 150 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کیا تھا۔ اب تک فلم ابتدائی 10 دن کے اندر 265 کروڑ روپے بٹور چکی ہے اور جلد ہی بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں کا ریکارڈ برابر کرنے والی ہے۔‘سنجو’ سے قبل ’دھوم 3، سلطان، دنگل، پدماوت اور پی کے’ جیسی فلمیں ہی ابتدائی 2 ہفتوں میں 300 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

ابھی ‘سنجو’ کی کمائی رکی نہیں، اب بھی فلم یومیہ کم از کم 20 کروڑ روپے کما رہی ہے اور اس وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سنجے دت کو ملنے والی رقم 50 کروڑ یا اس سے زیادہ ہی ہو گی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں