کیا اداکارہ لِنڈسے لوہن نے یہ تصویر پاکستان میں بنوائی؟


اداکارہ لِنڈسے لوہن نے یہ تصویر پاکستان میں بنوائی؟ اداکارہ کا ایسا پیغام کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

دراصل ہوا کچھ یوں کہ چند دن قبل اداکارہ نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ان کی لوکیشن کی معلومات نے پاکستان میں ان کے پرستاروں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ ان کی لوکیشن ”لوہن، سندھ ، پاکستان“ دکھائی دے رہی ہے۔ اب اس کے بعد یہ سوال اٹھنا تو یقینی تھا کہ کیا وہ یہ تصویر پوسٹ کرتے وقت واقعی پاکستان میں تھیں؟ بس یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر لنڈسے لوہن کے پرستاروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور ہر کوئی پوچھ رہا ہے کہ کیا واقعی وہ پاکستان آئیں تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویب سائٹ ”مینگوباز“کے مطابق لنڈسے لوہن گزشتہ دنوں پاکستان بالکل نہیں آئیں۔ دراصل انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ جو لوکیشن ٹیگ کی وہ ”لوہن بیچ ہاوس کلب“ کی لوکیشن ہے، جو کہ شکاگو میں واقع ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں