مسلم لیگ ن کی طرف سے کریم ٹیکسی کا بائیکاٹ اور کریم والوں کی سرعام معافی؛ معاملہ کیا تھا؟


مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کریم ٹیکسی کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جس وقت ڈیجیٹل ٹیکسی سروس ” کریم “ کی جانب سے ٹویٹر پر پرومو ز جاری کیے گئے جس میں سب سے زیادہ طول ” ن “ سے متعلق پرومو نے پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہوئے جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہو گیا ۔اس پرومو میں دیکھا جاسکتاہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نوازشریف نے نعرہ اپنا یا کہ ” مجھے کیوں نکالا “ سے متعلق تحریر درج ہے ۔ اس پرومو میں ” مجھے “ کی جگہ کاٹ کر پرومو لکھا گیاہے جبکہ نیچے ” آفٹر نون “ درج ہے جس کے باعث ن لیگی کارکنوں شددید غصے میں آ گئے اور ” بائیکاٹ کریم “ کا ہیش ٹیگ شروع کر دیا ۔

مٹھو نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ مجھے سیاسی طور پر غیر جانبدار محسوس نہیں ہوتے ، اس لیے میں آپ کی سروس کو استعمال کرنا چھوڑ رہاہوں ۔”

علی اعوان نامی صارف نے جس وقت کریم کی جانب سے یہ پروموز دیکھے تو انہوں نے اپنے موبائل سکرین کا سکرین شاٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ  ” خدا حافظ “ کریم پاکستان ۔

آصف صدیقی نامی صارف تو جذباتی ہو گئے اور انہوں نے کریم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ” میری اور میرے دوستوں کی جانب سے لعنت وصول کرو ، ہم سب تمہاری ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنے جارہے ہیں ۔

اسی طرح دیگر صارفین نے بھی ہیش ٹیگ ” بائیکاٹ کریم پاکستان “ استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سروس کو خدا حافظ کرتے ہوئے سفر کیلئے دیگر ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کیا ۔

ایک صارف نے تو کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریم کے پرومو پر ہی ایڈٹنگ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ آفٹر کریم‘‘، انگلی دباو اور ایپ کو ختم کر دو ۔

ان پروموز کے علاوہ کریم نے کچھ اور پروموز بھی جاری کیے جو کہ درج ذیل ہیں:

کریم ٹیکسی سروس نے جب ٹویٹر پر ” بائیکاٹ “ کا ہیش ٹیگ تیزی کے ساتھ وائرل ہو تے دیکھا تو انہیں ایک دم ہوش آ گیا اور معافی کا پیغام جاری کر دیا ، ان کا کہناتھا کہ ہم آپ کے جذبات کو مجروح کرنے پر تہہ دل سے معافی مانگتے ہیں ، کریم سیاسی طور پر مکمل غیر جانبدار ہے ، ہمارا مقصد صرف اتنا تھا کہ ہم ہر کسی کو پولنگ سٹیشن لے کر جائیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).