عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ آؤ، جتنی ٹکٹیں چاہو، دیں گے، میں نے انکار کر دیا: چوہدری نثار


سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آؤ جتنی ٹکٹیں چاہئیں دیں گے۔ میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ مشکل وقت ہے۔ پیر کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے نوازشریف سے وفا داری نبھائی۔

مسلم لیگ نے مجھے کہا گیا کہ ٹکٹ چاہیے تو درخواست دے دو۔ میں نے کہا نہ کبھی درخواست دی ہے نہ کبھی دوں گا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آؤ جتنی ٹکٹیں چاہیئیں دیں گے۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے۔ میں پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ کیا ایسے امیدوار تبدیلی لائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اطلاع آئی تھی کہ چوہدری نثار نے مشترکہ دوستوں کے توسط سے تین بار عمران خان سے رابطے کی کوشش کی لیکن مثبت جواب نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).