ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی، ج سے جیل، ج سے جج اور ج سے جسٹس، ج سے جنگ


 

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اب سب کی نظریں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی پر ہیں۔ دونوں نے جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مریم نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں اور کئی ٹویٹس کا جواب دینے کیساتھ ساتھ خود بھی ٹویٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

معروف خاتون صحافی ثناءبچہ نے بھی ایک ایسا ہی ٹویٹ کیا اور (ج) کے ساتھ شروع ہونے والے کئی الفاظ لکھے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”ج سے جیپ، ج سے جرنیل، ج سے جے آئی ٹی ، ج سے جیل ، ج سے جج اور ج سے جسٹس! ج سے جنگ!“

 ثنا بچہ کی ٹویٹ پر مریم نواز شریف کی نظر پڑی تو انہوں نے بھی دلچسپ جواب دیا۔ مریم نواز شریف نے جواب میں لکھا ”ج سے جولائی (25) ، ج سے جمہوریت ، ج سے جیت!“

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).