ڈیم تعمیر کرنے کے لئے چیف جسٹس کی اپیل پر زبردست ریسپانس: قوم نے 25 لاکھ روپے جمع کر لئے


پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی تیزی پکڑ لی اور دھڑا دھڑ فنڈز جمع کروا نے شروع کر دیئے ہیں جس کی تفصیلات سپریم کورٹ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے بعد پانچ جولائی کو سٹیٹ بینک نے بینک اکاﺅنٹ قائم کر دیا جس میں پاکستانیوں نے فنڈز جمع کروانے شروع کر دیےتاہم گزشتہ روز تک کوئی خاطرخواہ فنڈ جمع نہ ہو پائے تھے جو کہ تقریبا 12 لاکھ روپے تک تھے جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے خود عطیہ کیے تھے۔ تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ قوم کی جانب سے اس قومی فریضہ میں تیزی سے فنڈز جمع کروائے جارہے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے مہمند او ر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کھولے گئے اکاونٹ میں اب تک 25 لاکھ 47 ہزار 411 روپے جمع ہو چکے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روزپاک فوج نے ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین مسلح افواج کے افسران دو روز کی جبکہ فوجی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے جس کے بعد آج واسا کی جانب سے بھی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں