رونالڈو نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر یووینٹس جانے کا فیصلہ کر لیا
پرتگال کے کپتان اور سٹار سٹرائیکر رونالڈو دس سال بعد اپنے موجودہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یووینٹس جا رہے ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق دونوں کلبوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 33 سالہ رونالڈو دس سال بعد 105 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے بعد ریال میڈرڈ کو خیرباد کہیں گے۔
ریال میڈرڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلبوں میں ہوتا ہے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھیں چار چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی دلوائی۔
تاہم ان کے تعلقات کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے خوشگوار نہیں رہے۔
رونالڈو یووینٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سہ پہلے یہ اعزاز ارجنٹینا کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کے لیے اطالوی کلب نے پچہتر اعشاریہ تین ملین پاونڈ ادا کیے تھے۔
رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009 میں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کے لیے سب سے زیادہ 451 گول کیے۔ اس دوران انھوں نے پانچ بار دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ’بیلن ڈور’ بھی حاصل کیا۔ جبکہ گزشتہ پانچ سیزن میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا۔
لیکن یورپ میں سب سے بہترین ٹیم ہونے کے باوجود اپنی مقامی لیگ میں ریال میڈرڈ کو بارسلونا کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں وہ بارسلونا سے 17 پوائنٹس پیچھے تھے۔
فرانسیسی مینیجر زین الدین زیدان کے جانے کے بعد اب ریال کے نئے مینیجر جولین لوپیٹیگوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ریال کی خواہش ہے کہ وہ فرانسیسی کلب پی ایس جی کے سٹار برازیلین کھلاڑی نیمار کو سائن کرے۔
- مرنے سے قبل چند افراد کو اپنے وہ پیارے کیوں دکھائی دیتے ہیں جو پہلے ہی مر چکے ہوتے ہیں؟ قریب المرگ افراد کے تجربات - 18/04/2024
- یوکرین جنگ میں 50 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت: وہ محاذِ جنگ جہاں روسی فوجی اوسطاً دو ماہ بھی زندہ نہیں رہ پا رہے - 18/04/2024
- دنیا کے دوسرے مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ کی کہانی: ’یہاں حالات بدترین نہیں بلکہ خطرناک ہیں، ہمیں جانوروں کی طرح رکھا گیا ہے‘ - 18/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).