نوازشریف کو جیل میں مشقت کے لئے کمپوٹر پر لگا دیں تاکہ ان کی انگلش بہتر ہو سکے: شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ ن کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ مسلم لیگ ن فوج پر تنقید کرتی رہے گی۔ مسلم لیگ ن ہارنے جا رہی ہے۔ نواز شریف خاندان کی تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہیں۔ علیم خان نے لاہور اور ایم کیوایم نے کراچی سے الیکشن لڑانے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ نوازشریف کو جیل میں اے کلاس ملنی چاہئے اور مشقت کے طور پر موسیقی کی کلاس دے دی جائے

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 10 دن کے اندر آنا ہی آنا ہے لیکن لوگوں کو تاثر نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پتہ لگ جائے گا کہ جمعہ کے دن کتنے لوگ ان کے لئے باہر نکلتے ہیں۔ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف دل سے نہیں، مجبوری سے آرہے ہیں۔ اگر دل سے آ رہے ہیں تو حسن۔ حسین نواز اور اسحاق ڈار کو ساتھ بٹھا کر لائیں تو پھر میں مانوں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے اور کسی کو اس پر افسوس نہیں ہوا کیونکہ ان کے کرتوت ایسے ہیں۔ جلسے میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور میں اپنے خرچ پر جلسے کر رہا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت پیسے کی پازیبیں پہن کر پاکستان میں ناچ رہی ہے ۔ یہ پیسے کا کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن دھاندلی کا الزام ضرور لگائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے اتنا کچھ کہنے کے بعد بھی اگر عوام کو سمجھ نہیں آئی تو پھر نواز شریف کوووٹ دیں تاکہ ان کو پتہ چلے کہ ان کے بچے کیسے زندگی گزاریں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی سیاست کو اس ملک سے ختم دیکھ رہا ہوں۔ مسلم لیگ ن اقتدار پرست جماعت ہے، یہ اقتدار کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ نوازشریف بیکری چور اور زرداری پیسٹری چور ہے۔ یہ قبروں کے نیولے کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ مخالف مجھے اپنے آپ سے ملاتے ہیں۔ ساری دولت لوٹ کر لے گئے اور میرے سے موازنہ کرتے ہیں۔ ان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ میں نااہل کیوں نہیں ہوا؟ میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا اور لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر آﺅں گا۔ میرے پاس 10 نمبر کا چھتر ہے جو استعمال کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان سے جیل میں آٹا گوندھوانا چاہئے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو کم سزا ملی ہے۔ اڈیالہ جیل سیاستدانوں کیلئے فائیو سٹار ہوٹل ہے۔ یہاں قید سیاستدانوں سے اولاد بھی ہوئی ہے۔ نواز شریف کو اے کلاس ملنی چاہئے کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔ نوازشریف کو جیل میں مشقت کیلئے موسیقی کی کلاس دے دینی چاہئے یا کمپوٹر پر لگا دیں تاکہ ان کی انگلش بہتر ہوسکے۔

مریم نواز کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جیل جانے سے لیڈر نہیں بنتا بلکہ سارے خاندان کی تباہی کا موجب مریم ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں بھی ٹوئٹ سیکھنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ ہماری قوم فارغ قوم ہے جس کو سوائے ٹی وی اور فون کے کوئی کام نہیں ہے۔ اگر فون اور ٹی وی بند ہو جائے تو قوم کی موت واقع ہو جائے گی۔ پنجاب میں آئندہ حکومت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی لہر چل گئی تو بہت چلے گی۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ مال ن لیگ کا کھاﺅ اور ووٹ بلے کو دو۔ اگر ہنگ پارلیمنٹ بھی ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں