پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکہ، صوبائی امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی


بریکنگ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ منگل کی رات گئے یکہ توت کے علاقے میں ہوا جہاں پر عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ چل رہا رہا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں صوبائی حلقہ پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ہارون بلور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہیں جو ستمبر 2012 میں پشاور میں ہی پارٹی کے ایک جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

2013 کے انتخابات کی مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور امیدواروں کو شدت پسندی کے واقعات میں نشانہ بنایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32286 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp