پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے اجتماع پر خود کش حملہ: تازہ ترین اپ ڈیٹ


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے باخبر ذرائع کے مطابق ہارون بلور سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد دس سے تجاوز کر چکی ہے۔ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ہارون بلور کے نوجوان صاحبزادے دانیال بلور بھی حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کے پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور شہید سابق وزیر خارجہ ایوب گوہر کے داماد تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے یکہ توت میں اس وقت ہوا جب ہارون بلور کارنر میٹنگ میں داخل ہوئے اور اسٹیج کی طرف بڑھ رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہارون بلور بشیر بلور کے بیٹے تھے جو 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).