عمران خان جیل میں روتا رہتا تھا: خواجہ آصف


سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں اور عمران جیل میں تھے۔ وہ روتا رہتا تھا ،پرویز الہٰی سے معافی مانگ کر چوتھے دن رہا ہوگیا۔

سیالکوٹ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے عمران خان پر خوف ناک تنقید کے تیر برسائے اور کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں، میں اور عمران خان اکٹھے قید میں رہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ جیل میں روتے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت کے وزیراعلی پرویز الہٰی سے معافی مانگ کر چوتھے روز رہا ہوگئے تھے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پرویز مشرف پر تو قتل، آئین توڑنے اور عدلیہ کے حوالے سے مقدمے ہیں اور وہ مفرور ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی تو گرفتار ہونے کے لئے واپس آ رہے ہیں، جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں