بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت حسین کہاں گیا؟


جیل انتظامیہ نے ہمیں بلایا اور بتایا کہ ہم نے رفاقت حسین کو رہا کردیا ہے، والد ملزم  : فوٹو : فائل

جیل انتظامیہ نے ہمیں بلایا اور بتایا کہ ہم نے رفاقت حسین کو رہا کردیا ہے، والد ملزم

بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ملزم رفاقت حسین کوٹ لکھپت جیل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔

بے نظیر قتل کیس کے مبینہ ملزم رفاقت حسین کے والد نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا بیٹا کوٹ لکھپت جیل سے لاپتہ ہوگیا ہے، عدالت نے ہمارے بیٹے کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری کردیا تھا لیکن وہ اب تک جیل میں نظر بند تھا،  جیل انتظامیہ نے ہمیں بلایا اور کہا کہ ہم نے ملزم کو رہا کردیا ہے تاہم ہمیں بتایا نہیں جارہا کہ ہمارا بیٹا کہاں ہے۔ دوسری جانب جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزم رفاقت حسین کو رہا کر دیا تھا اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اسے دوبارہ  گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے رفاقت حسین کے والد صابر حسین کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے اور آر پی او سی ٹی  ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم رفاقت حسین کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اگست 2017 میں بری کردیا تھا تاہم وہ اب تک نظر بند تھا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں