خاور مانیکا سے شادی کی تردید؛ اداکارہ نور بخاری


کیا واقعی بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے شادی کررہی ہیں؟ بالآخر اداکارہ نور نے واضح اعلان کردیا

اداکارہ نور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ ’شادی کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ  10ماہ سے میں  شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہوں لیکن کچھ لوگ تاحال میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، وہ ہرماہ ہرلڑکے کیساتھ میری پانچویں شادی کی بے بنیاد خبربناتے ہیں اور یہ واقعی تکلیف دہ ہے ، اگر کسی کو کوئی افواہ پھیلانی بھی ہو تو ایسے شخص کیساتھ شادی کا دعویٰ کریں کہ کوئی ماننے والا ہو، دولہا میرا ہم عمر لگے، جس شخص کیساتھ شادی کی افواہ پھیلائی گئی ، وہ میرے باپ کی عمر کا ہے‘۔

’کچھ لوگوں نے یہ بھی کہاہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر کیساتھ شادی طے کروادی ہے اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ وہ لوگ میرے بارے میں ایسی بات بھی کرسکتے ہیں ، میں ہمیشہ اپنے فیصلے خود کرتی ہوں اور کہیں سے کوئی رشتہ آنے کی صور ت میں بھی کبھی کسی کو نہیں بتایا۔

نور کا مزید کہناتھاکہ ابتدائی طورپر میں نے سوچا کہ اس نوجوان کیخلاف مقدمہ دائر کروں جس نے ٹوئٹر پر یہ افواہ پھیلائی لیکن جب میں نے رپورٹر ز سے پوچھا تو انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ذرائع سے خبرملی ، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہرشخص میری شادی کیلئے فکر مند ہے ، پاکستان میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں، اس سے میری زندگی متاثر ہورہی ہے ، ذرائع بھی جعلی ہوسکتے ہیں۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’میں جب بھی شادی کروں گی تو اس کا کھلے عام اعلان کروں گی اور کچھ دیگر سلیبرٹیز کی طرح آپ سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھاجائے گا۔ ویڈیو دیکھئے

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں