فلپائنی دوشیزہ کی برہنہ ویڈیو بنانے والا کون تھا؟


’یہ دیکھو تمہاری برہنہ ویڈیو‘ نوجوان لڑکی کو دفتر میں آدمی نے اس کی شرمناک ویڈیو دکھادی، لیکن یہ کس نے بنائی اور اس تک کیسے پہنچی، ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی

خلیج ٹائمز کے مطابق 24 سالہ فلپائنی دوشیزہ کی یہ برہنہ ویڈیو 10 سیکنڈ پر مشتمل تھی جس میں وہ کپڑے تبدیلی کرتی دیکھی جا سکتی تھی۔ یہ ویڈیو اس کے فلیٹ میں ہی بنائی گئی تھی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی نا تھا کہ فلیٹ میں اس کے ساتھ مقیم فلپائنی باشندہ ایسی گھٹیا کرے گا۔ دراصل یہ کام اس کے ہم وطن 38 سالہ ایڈمنسٹریٹر کا تھا جس کے ساتھ وہ کچھ عر صہ قبل تک ایک کمرہ شئیر کر رہی تھی۔ کمرے میں لکڑی کی پارٹیشن تھی جس کے ایک جانب فلپانئی دوشیزہ اور دوسری جانب فلپائنی ایڈمنسٹریٹر مقیم تھا۔ دوشیزہ کا کہناہے کہ اس کے ساتھی ایڈمنسٹریٹر نے کسی موقع پر پارٹیشن کے نیچے اپنا موبائل فون رکھ کر اس کی ویڈیو بنائی تھی، جس پر وہ شدید افسردہ اور مشتعل تھی۔ اس کی شکایت پر پولیس نے فلپائنی ایڈمنسٹریٹر کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).