رام لعل کی بڑی آنت میں سٹیل کا گلاس کیسے پھنسا؟


آدمی کے نازک حصے میں کپ پھنس گیا، مگر کس طرح؟ ڈاکٹروں کو ایسی وجہ بتادی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی

’’دی میٹرو‘‘ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ایک میڈیکل کالج میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والا رام دین پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچا تھا، جبکہ اس کے جسم سے خون بھی خارج ہو رہا تھا۔ جب اس کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو پیٹ میں ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ڈاکٹروں کے لئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو گیا۔ یہ سٹیل کا ایک کپ تھا جو اس کی بڑی آنت میں پھنسا ہوا تھا۔ جب ڈاکٹروں نے رام دین سے اس کے متعلق سوال کیا تو اس کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ڈاکوؤں نے اسے لوٹا تھا اور اس واقعے کے دوران وہ اس کے جسم کے پچھلے حصے میں یہ گلاس بھی داخل کر گئے تھے۔

بہرحال، ڈاکٹروں نے اس ناقابل یقین وضاحت کو ایک جانب رکھتے ہوئے گلاس نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ایک گھنٹے کی تگ و دو کے باوجود جب کپ باہر نا آ سکا تو بالآخر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دو گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران رام دین کا پیٹ چاک کر کے اس کی بڑی آنت سے کپ باہر نکالا گیا۔ اب اس کی حالت بہتر ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چند دن میں اسے چھٹی دے دی جائے گی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں