استعمال شدہ کنڈوم کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار


استعمال شدہ کنڈوم کے ذریعے بلیک میل کر کے تاوان وصول کرنا ایک انوکھا طریقہ واردات ہے لیکن بھارت کے شہر بھوپال میں ایسا ایک آدھ نہیں بلکہ درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بالآخر یہ انوکھی واردات کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھوپال شہر میں کئی ماہ سے ایک ایسا گروہ سرگرم تھا جو مالدار لوگوں کو جسم فروشی کی آڑ میں پھنساتا تھا اور پھر ان کے استعمال کردہ کنڈوم کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس گروہ کا سرغنہ دلیپ گویال عرف گولڈی نامی شخص بتایا گیا ہے، جو اس دھندے سے قبل بھارتی سکیورٹی فورسز کا حصہ تھا مگر 2012 میں اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس کے ساتھ متعدد دیگر افراد اور نوجوان لڑکیاں کام کرتی تھیں۔

یہ گروہ آن لائن اپنی تشہیر کرتا تھا اور واٹس ایپ کے ذریعے گاہلکوں کو خوبرو لڑکیوں کی تصاویر بھیجتا تھا۔ ایک گاہک سے 8 سے 10 ہزار روپے لئے جاتے تھے، لیکن اس بات کا اہتمام کیا جاتا تھا کہ اس کے استعمال کردہ کنڈوم کو فوری محفوظ کر لیا جائے۔ بعد ازاں یہ لوگ گاہک سے رابطہ کر کے دھمکی دیتے تھے کہ اگر بھاری تاوان ادا نہ کیا تو اس کے خلاف ریپ کا کیس درج کروا دیا جائے گا۔ ان کے پاس گاہک کے خلاف ڈی این اے ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مواد استعمال شدہ کنڈوم کی صورت میں پہلے ہی موجود ہوتا تھا، جس پر گاہک ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گولڈی کے اڈے پر چھاپا مارا گیا تو اس کے پاس سے 50 سے زائد استعمال شدہ کنڈوم برآمد ہوئے۔ گروہ کے سرغنہ کے علاوہ متعدد دیگر افراد اور جسم فروشی کے لئے استعمال ہونے والی لڑکیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس گروہ کے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث کئی دیگر گروہوں سے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور پولیس مزید گرفتاریوں کے لئے کوشش کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).