بند گیراج سے ملنے والے برہنہ جوڑے کی پراسرار اموات کا معما حل ہو گیا


امریکی ریاست نیو جرسی کے قصبے نیو آرک کا رہنے والا ایک شہری کاہالی جانسن گھر واپس آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک اجنبی شخص کی برہنہ لاشیں پڑی تھیں۔ دوہرے قتل کی اس واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔

39 سالہ خاتون اور 56 سالہ مرد موت کے وقت برہنہ حالت میں گاڑی کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ لپٹے ہوئے تھے۔ بظاہر دونوں کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ جنسی سرگرمی میں مشغول تھے۔ نیو فیئر اپارٹمنٹس کے رہائشی کاہالی جانسن نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیر کی رات تقریباً نو بجے گھر واپس آیا تو گیراج میں اس کی بیوی اور ایک نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ مرنے والا ایک مکینک تھا۔ جب اس کی ورکشاپ میں جا کر معلومات لی گئیں تو معلوم ہوا کہ مرنے والے مکینک نے خاتون کی گاڑی مرمت کی تھی جس کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرنے کی بجائے خاتون نے جسمانی تعلق کی پیشکش کی تھی۔ مزید معلوم ہوا کہ یہ خاتون اس سے پہلے بھی اسی طرح گاڑی کا کام کروا چکی تھی۔

مقامی پولیس کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ جب یہ جوڑا گیراج میں خلوت کی سرگرمی میں مصروف تھا تو گاڑی کا انجن آن تھا جس کے باعث زہریلی کاربن مانو آکسائیڈ گیس گیراج میں بھر جانے سے ان کی موت ہو گئی۔ مرنے والی خاتون کے خاوند کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی اہلیہ اپنی گاڑی کی مرمت کی ادائیگی اس صورت میں کر رہی تھی۔ وہ اس کے ساتھ مرنے والے مکینک سے بھی ناواقف تھا۔ پولیس نے دونوں افراد کی موت کو حادثاتی قرار دے دیا ہے۔

https://www.nj.com/essex/index.ssf/2018/07/married_woman_her_mechanic_die_during_barter_sex_in_her_garage.html

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).