کائیلی جینر کم عمر ترین ’سیلف میڈ‘ ارب پتی بننے کی راہ پر


کائیلی

کائیلی جینز اپنے ہونٹوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

بزنس میگزین فوربز کے مطابق امریکی ٹی وی سٹار صرف 20 سال کی عمر میں 90 کروڑ امریکی ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سٹار ’اپنے بل بوتے پر ارب پتی بننے والی سب سے کم عمر‘ شخصیت بننے کی راہ پر ہیں۔

کائیلی جینر نے دو سال قبل اپنی کاسمیٹکس کمپنی متعارف کروائی تھی۔ اس کے مقابلے میں ان کی 37 سالہ سوتیلی بہن کِم کارڈیشیئن کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ ڈالر ہے۔

جینر

کائیلی جینر کی عمر ابھی اتنی بھی نہیں ہے کہ وہ امریکہ میں قانونی طور پر شراب نوشی کر سکیں۔ وہ آئندہ ماہ 21 برس کی ہو جائیں گی جب فوربز جریدے کا نیا ایڈیشن آئے گا۔

فوربز جریدے کے مطابق کائیلی جینز اپنے ہونٹوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

کائیلی جینز ایک بیٹی سٹورمی کی ماں ہیں اور رواں ہفتے کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہونٹوں پر ڈرمل فلرز نامی انجیکشن لگوانا چھوڑ رہی ہیں۔

کائیلی جینز نے سنہ 2015 میں ٹی وی شو ’کیپنگ اپ ود دی کارڈیشیئنز‘ کی ایک قسط میں تسلیم کیا تھا کہ ان کے قدرتی ہونٹ ان کے لیے ایک ’عدم تحفظ‘ تھے اور وہ انھیں مصنوعی طور پر تبدیل کرنا چاہتی تھیں۔

بعدازاں انھوں نے اپنا برانڈ کائیلی کاسمیٹکس متعارف کروایا تھا جس میں صارفین کے لیے ہونٹوں کو نمایاں کرنے والی میک اپ کی مصنوعات بھی شامل تھیں۔

پلاسٹک سرجنز کا کہنا ہے کہ ان کے ہونٹوں کے انداز نے ایک نیا رجحان قائم کیا اور خواتین میں ’لپ فلرز‘ کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

فوربز کے مطابق کائیلی اپنی کمپنی کے واحد مالک ہیں اور اس کی کل مالیت 80 کروڑ ڈالر ہے۔

فوربز کی امریکہ میں اپنے بل بوتے پر امیر ترین بننے والی خواتین کی فہرست میں کائیلی جینر کا 27واں نمبر ہے جبکہ باربرا سٹرائسینڈ 40کروڑ ڈالر، بیونسے ساڑھے 33 کروڑ ڈالر اور ٹیلز سوئفٹ 32 کروڑ ڈالر کے ساتھ ان سے کافی پیچھے ہیں۔

کائیلی جینز سب سے کم عمر ارب پتی بننے کی جانب گامزن ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 23 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

بدھ کو انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’واہ۔ میں یقین نہیں کر سکتی کہ میں اپنا فوبز سرورق پوسٹ کر رہی ہوں۔‘

 

دوسری جانب ڈکشنری ڈاٹ کام نے فوربز کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ’سیلف میڈ کا مطلب ہوتا ہے زندگی میں اپنی مدد آپ کے تحت کامیابی حاصل کرنا۔‘

کائیلی جینز دس برس کی عمر میں منظرعام پر آئی تھیں جب وہ اپنی خاندان کے ہمراہ ایک ریالٹی شو کا حصہ بنی تھیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے فوربز کی جانب سے ‘سلف میڈ’ کی اصطلاح کے استعمال پر اعتراض کیا کہ کائیلی جینز کے والدین پہلے ہی مشہور اور امیر تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32299 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp