کرکٹر عبدالرزاق زندہ اور بخیریت ہیں


آل رائونڈر کو وضاحت کے لیے ویڈیو بیان کا سہارا لینا پڑا۔ فوٹو فائل

آل رائونڈر کو وضاحت کے لیے ویڈیو بیان کا سہارا لینا پڑا۔

سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی حادثے میں ہلاکت کی افواہ پھیلادی گئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اچانک یہ جھوٹی خبر پھیل گئی کہ عبدالرزاق ایک خطرناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑجانے کے بعدعبدالرزاق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، میرا کوئی حادثہ نہیں ہوا، زندہ اورخیریت سے ہوں۔

آل رائونڈر نے مزید کہاکہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کے کوئی جھوٹی خبرنہیں پھیلانا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).