آپشنز


\"mubashir\"کچھ لوگوں سے میں نے سنا ہے
دہشت گردی کے شکار ملک سے
بھاگ جانا سب سے اچھا آپشن ہے

بھاگ جانا اگر نہ ہو ممکن
دہشت گردی کے شکار ملک میں
ٹھکانہ بدلنا بھی ایک آپشن ہے

ٹھکانہ بدلنا اگر نہ ہو ممکن
دہشت گردی کے شکار ملک میں
چھپ جانا بھی ایک آپشن ہے

چھپ جانا اگر نہ ہو ممکن
دہشت گردی کے شکار ملک میں
دہشت گرد بننا بھی ایک آپشن ہے

دہشت گرد بننا اگر نہ ہو ممکن
دہشت گردی کے شکار ملک میں
مرجانا بھی ایک آپشن ہے

کچھ لوگوں سے میں نے سنا ہے

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments