معروف شاپنگ ویب سائٹ دراز کا نیا سکینڈل


پاکستانی لڑکے نے معروف شاپنگ ویب سائٹ ”دراز“ سے ایک لاکھ روپے مالیت کا فون S9 خریدا لیکن جب کھول کر دیکھا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، دیکھ کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کامرس انڈسٹری میں معروف ویب سائٹس سے اشیاءخریدنا محفوظ ہے اور کوالٹی بھی بہترین ہوتی ہے مگر ایک پاکستانی لڑکے علی خان کیساتھ ایسا ’ہاتھ‘ ہوا ہے کہ جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے۔

علی خان نے سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی S9 خریدنے کا فیصلہ کیا اور سوچا کہ مارکیٹ میں جانے کے بجائے آن لائن شاپنگ کی سہولت استعمال کی جائے اور اس مقصد کیلئے پاکستان کی معروف ویب سائٹ ”دراز‘ کا انتخاب کیا جو اسے کافی مہنگا پڑ گیا اور ایک لاکھ روپے کے بدلے خالی ڈبہ ملا تو پیروں تلے زمین ہی نکل گئی۔

علی خان نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” میں نے دراز پر ایک لاکھ روپے مالیت کا S9 خریدا اور مجھے صرف خالی ڈبہ بھیج دیا گیا جو کھولنے کے بعد دوبارہ سیل کیا گیا تھا۔ جب پارسل آیا اور میں نے اسے کھولا تو میرے اوسان خطاءہو گئے۔ میں نے دراز والوں کو مسئلہ حل کرنے کیلئے فون کیا اور تقریباً دو ہفتے کی ’تحقیقات‘ کے بعد بتایا گیا کہ ان کے ریکارڈ کے مطابق میرا پارسل بحفاظت بھیجا گیا تھا۔

اس کے بعد میں نے ’وائے موبائل‘ والوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے ایک ویڈیو بھیجی جس میں میرا پارسل پیک کرتے ہوئے دکھایا گیا لہٰذا یا تو ٹی سی ایل والوں نے موبائل چرایا لیکن مجھے اس حوالے سے بھی شک ہے کیونکہ انہیں معلوم نہیں کہ پارسل میں کون سا موبائل تھا، اس لئے یقینا دراز کے وئیرہاﺅس میں یہ سب کچھ ہوا لیکن جو بھی ہے دونوں صورتوں میں مجھے تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے کیونکہ دراز نے موبائل کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا ، دراز لوگوں کو لوٹنا چھوڑ دے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).