یہ بے غیرتی ہے! معروف ماڈل صبا ممتاز کی تصویر پہ سوشل میڈیا ردعمل


’یہ بے غیرتی۔۔۔‘ پاکستانی ماڈل مصباح ممتاز نے اپنی ایسی ’اخلاق باختہ‘ تصویر شیئر کروادی کہ پاکستانی آگ بگولا ہوکر اُن پر ٹوٹ پڑے

ویب سائٹ parhloکے مطابق مصباح ممتاز کی یہ تصویر فوٹوگرافر عمر بن نصار نے بنائی جس کے لیے جے سٹائل سٹوڈیو کے ایرک فین نے میک اپ و سٹائلنگ خدمات فراہم کیں۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی ہر طرف سے مصباح ممتاز پر تنقید کے تیر برسنا شروع ہو گئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مصباح کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ” یہ بے غیرتی ہے! بے غیرتی اور بے حیائی ہاٹ نس ہوتی ہے ؟ “ ایک اور نے اپنی نفرت کا انحصار کرتے ہوئے مختصراً لکھا ” ننگی۔ ننگی۔ “ اور بہت سے صارفین تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے تنقید سے بڑھ کر گالیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔

دوسری جانب کئی ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی ہیں جنہوں نے تنقید کرنے اور گالیاں دینے والوں سے پوچھا ہے کہ اگر انہیں ایسی تصاویر سے اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے تو وہ ان اداکاراو¿ں اور ماڈلز کو فالو کیوں کرتے ہیں؟ مشتعل سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جل بھن کر خود کو ہلکان کرنے کی بجائے وہ ان اداکاراو¿ں اور ماڈلز کو فالو کرنا چھوڑ دیں تو یہ ان کیلئے بہت مفید ہو گا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں