لاہور پولیس نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے


لاہور پولیس نے مختلف شاہراوں پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے

لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز مختلف شاہراوں پر کھڑے کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور واپس آرہے ہیں ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دیئے ہیں۔

لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کنٹینرز رات گئے اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیے جائیں گے۔

کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے ، اس لیے انہیں گزشتہ رات سے روکا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).