پشاور: سابق ایم این اے کا ترجمان فائرنگ سے جاں بحق


پشاور: سابق ایم این اے کا ترجمان فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں بورڈ بازار کے قریب ناصر باغ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی کا ترجمان جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے،جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فوری طور پر اس قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں، پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں اے این پی رہنما اور شہید بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت  14 افراد شہید ہوگئے تھے۔

واقعے کے شہداء میں بعد میں اضافہ ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے جن کی تعداد آج 22 تک پہناچ گئی ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں