ملالہ کی زندگی پر بنی فلم ’گل مکئی‘


 

ملالہ کی سالگرہ پر ’گل مکئی‘ کی پہلی جھلک جاری

بالی ووڈفلم انڈسٹری ’دنیا کی کم عمر امن نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طلبہ ملالہ یوسف زئی‘ کی زندگی پر فلم بنارہی ہے جس میں ملالہ کی زندگی میں رونما ہونے والے کئی اہم پہلوئوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ فلم کے ہدایت کار ’امجد خان‘ کا کہنا ہے کہ جب وہ ملالہ پر تحقیق کر رہے تھے تو انہیں سب سے زیادہ حیران ملالہ کی ’ہمت اور پر اعتمادی‘ نے کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملالہ کی زندگی سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے میں انہیں ڈھائی سال کا عرصہ لگ گیا، ان کا مقصد ملالہ کی زندگی کے بارے میں باریک سے باریک جانکاری بھی حاصل کرنا تھی۔

ملالہ کی سالگرہ پر ’گل مکئی‘ کی پہلی جھلک جاری

جب امجد خا ن سےفلم کے نام ’گل مکئی‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ نام انہوں نے اس لیے تجویز کیا کیونکہ یہی نام ملالہ اپنی تحریروں میں اپنے نام کی جگہ استعمال کرتی ہیں جسے انہوں نے ملالہ کا ’پین نیم‘ کہا ہے۔ ملالہ کی وہ تحریریں جو انہوں نے طالبان کے خلاف لکھیں اور اسی لیے 2012 میں 17 سال کی عمر میں ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔

بھارتی اداکارہ ’دِویا دت‘ جو گل مکئی میں ملالہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ان کا کہنا ہے کہ امجد خان جب انہیں فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنا رہے تھےتب ہی انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ گل مکئی میں لازمی کام کریں گی ۔ ان کے خیال میں ایسی فلمیں بہت کم اور صدیوں میں بنتی ہیں جبکہ دِویا اس فلم کے لیے کافی پر جوش بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

ملالہ کی سالگرہ پر ’گل مکئی‘ کی پہلی جھلک جاری

اداکار ’آتل کلکرنی‘ جوگل مکئی کا ایک اور اہم کردار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گل مکئی ایک زبردست کہانی ہے جس میں تمام افراد محنت، لگن اور دلچسپی کے ساتھ کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں گل مکئی کا حصہ ہونے پربے حد خوشی ہے۔

فلم کے ہدایت کار امجد خان نے بتایا کہ فلم تقریبا مکمل ہوچکی ہے جبکہ اس سال کے اختتام پرفلم کو ریلیز کردیا جائے گا۔

ملالہ کی سالگرہ پر ’گل مکئی‘ کی پہلی جھلک جاری

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ گل مکئی کا پوسٹر بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، امید کرتے ہیں کہ فلم بھی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).