جمائما سے شادی کی پہلی رات میں روتے روتے سو گیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب بالآخر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں۔عمران خان کی جمائما خان سے شادی اور سہاگ رات کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’ایک روز عمران بہت خوشگوار موڈ میں تھا۔ وہ مجھ سے میرے متعلق بھی شکوے کر رہا تھا اور شاید میری ہمدردی لینے کے لیے اپنے ماضی سے بھی ایسے قصے سنا رہا تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ ’’تمہیں معلوم ہے ریحام! میں جمائما خان کے ساتھ اپنی شادی کی پہلی رات اتنا رویا تھا کہ روتے روتے سو گیا۔‘‘میرے وجہ پوچھنے پر عمران نے بتایا کہ ’’مجھ پر واضح ہو گیا تھا کہ جمائما سے شادی کرنا میری غلطی تھی۔ شادی کی رات جمائما نے شراب پی لی تھی اور نشے سے چور، نیم بے ہوش ہو کر بستر پر گر گئی۔ اسے کچھ ہوش ہی نہ تھا۔‘‘
عمران خان نے مجھے مزید بتایا کہ ’’جب میں اور جمائما ہنی مون پر گئے تو ہنی مون کے دن میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن اور ذہنی اذیت کے دن تھے۔ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا تھا ، چیزیں بگڑتی جا رہی تھیں۔جمائما بہت کم عمر تھی اور میرے ماضی کے قصوں کی وجہ سے اس رشتے میں خود کو بہت غیرمحفوظ محسوس کر رہی تھی۔‘‘ اس پر میں نے عمران سے پوچھا کہ ’’تم نے اسے اپنے ماضی کے قصے کیوں سنائے؟‘‘تاہم عمران خان نے میری اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔‘‘
https://dailypakistan.com.pk/12-Jul-2018/812695
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).