آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ ہم نے تو حکم جاری نہیں کیا؛ چیف جسٹس


آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ہم نے تو حکم جاری نہیں کیا،چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی،سابق صدر آصف علی زرداری کے وکلا فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہمارا اختیارسماعت کیا ہے، ہرشخص کو اپنا وقار اور حرمت ہے،کسی کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا کہ ہمارا پہلے والا آرڈرپڑھ کر سنایاجائے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری،فریال تالپورکانام ای سی ایل میں ڈالنے کانہیں کہا، کیاآصف زرداری اورفریال تالپورکیس میں ملزم ہیں؟جوعدالت کاحکم ہی نہیں تھااس پرشورمچاہواہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت نے صرف ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاکہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالوپر کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا،دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم ہم نے تو نہیں دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).