عمران خان ننگے بدن پر کالی دال مل کر کالے جادو کا علاج کرتے ہیں: ریحام خان


  

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد چیئرمین عمران خان کی زندگی کے ان گنت انتہائی نجی گوشے طشت از بام کر دیئے ہیں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’میری شادی کو چند دن ہی ہوئے تھے اور ابھی اسے خفیہ رکھا جا رہا تھا۔ نومبر کا مہینہ تھا اور ڈی چوک میں دھرنا جاری تھا۔ ایسے میں ایک روز میں بنی گالا گئی اور عمران خان کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ برہنہ حالت میں ایک سفید شیٹ پر لیٹے اپنے پورے جسم پر کالی دال مَل رہے تھے۔ میں یہ دیکھ کر دم بخود رہ گئی۔

وہ مجھے اپنے سامنے دیکھ کر کھسیانی ہنسی ہنسنے لگے اور دال اپنے عضو مخصوصہ پر رگڑنی شروع کر دی۔ پھر وہ کھڑے ہوگئے اور جسم سے دال جھاڑتے ہوئے اپنے ملازم انورزیب کو آواز دی تاکہ وہ شیٹ اور دال اٹھا کر لے جائے۔‘‘

ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ’’جب میں نے اس عجیب و غریب کام کے متعلق عمران خان سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ احد (عمران خان کا برادرِ نسبتی) ایک شخص کو میرے پاس لے کر آیا تھا جس نے بتایا کہ مجھ پر کسی نے کالا جادو کیا ہے۔ اسی نے جادو کو ختم کرنے کے لیے جسم پر کالی دال مَلنے کو کہا تھا۔ میری اور عمران کی شادی کو چونکہ ابھی چند دن ہی ہوئے تھے لہٰذا میں اس مضحکہ خیز صورتحال پر زیادہ سختی سے اپنا موقف نہیں دے سکی اور اس سے بحث نہیں کی۔‘‘

تاہم اگر یہ واقعہ درست ہے تو اس سے عمران خان کی ضعیف الاعتقادی پر روشنی پڑتی ہے۔  

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں