بیگم  کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں اور۔۔۔ نواز شریف کی آنکھوں میں آنسو آ گئے


سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے ایک ماہ بعد آنکھیں کھول دی ہیں۔ اس حوالے سے حسین نواز نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد آنکھیں کھولی ہیں، آنکھیں جھپکی بھی ہیں اور ادھر ادھر بھی دیکھا ہے۔ میری درخواست ہے کہ انہیں دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

حسین نواز نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت میں بہتری آرہی تھی اور انہیں دی جانے والی بے ہوشی کی دوائیوں میں بھی کمی لائی جا رہی تھی۔ جیو نیوز کے مطابق جب بیگم کلثوم نواز نے پہلی بار آنکھیں کھولیں تو نواز شریف بھی وہاں موجود تھے تو اس موقع پر نواز شریف کی آنکھو ں میں آنسو آگئے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی ایک ہفتے پہلے سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی تو اور اس دوران انہوں نے دو تین بار رد عمل بھی دیا تھا، وہ آوازیں بھی سن رہی تھیں۔ ڈاکٹروں نے گلے کی سرجری کے بعد شریف خاندان کو خوشخبری دی تھی کہ ممکنہ خدشات ختم ہو گئے ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ۔دوسری جانب مریم نواز نے بھی ایک ٹوئٹ کر کے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق یہ خوشخبری شیئر کی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).