پشاور زلمی نے مدرسہ کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا


پاکستان کی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعد پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے پاکستان کی پہلی ”زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ“ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔

زلمی فاونڈیشن اور ورلڈ کونسل آف ریلیجنز (مذاہب کی عالمی کونسل) نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ نوجوانوں کے درمیان محبت اور برداشت کے جذبوں کی ترویج کی جائے گی۔ زلمی فاونڈیشن کی ذمہ داری لیگ کے لئے پیسے فراہم کرنا اور پلاننگ کرنا ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).