عمران خان اپنی پلاسٹک سرجری کیوں کروانا چاہتے تھے؟ ریحام خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ”عمران خان اپنے عضو مخصوص کو مزید  دو انچ لمبا کرنے کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ وہ اکثر مجھ سے کہتے کہ ”میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ سرجری کروا کے اپنے عضو مخصوص کی لمبائی میں اضافہ کروا لوں۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ اسے مزید دو انچ لمبا ہونا چاہیے۔‘ یہ بات انہوں نے کئی بار مجھ سے کہی اور اس حوالے سے انہوں نے آن لائن کچھ ریسرچ بھی کر رکھی تھی۔ ان کے ذہن پر جس طرح جنسیت حاوی تھی مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ اس سے کیسے ڈیل کروں اور ان کی ایسی احمقانہ باتوں کا کیا جواب دوں۔“

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر ہم جنس مردوں کی فحش فلمیں دیکھنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ”ایک دن میں کمرے میں داخل ہوئی تو عمران خان مردوں کی فحش فلمیں دیکھ رہے تھے اور ساتھ خودلذتی میں مصروف تھے۔ ان کے پاس مردوں کی فحش فلموں کی ڈی وی ڈیز کی ایک وسیع کولیکشن تھی اور وہ ان میں موجود مردوں میں سے بعض کے عضو مخصوصہ کی ’تعریف‘ بھی کرتے تھے۔ مردوں کی فحش فلمیں دیکھتے ہوئے عمران خان کو میں نے متعدد بار رنگے ہاتھوں پکڑا۔ یہ ایک ایسی بیوی کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا تھا جو کچن میں اپنے شوہر کے لیے کھانے بنا رہی ہوتی تھی اور وہ بیڈروم میں بیٹھا مردوں کی فحش فلمیں دیکھتے ہوئے خودلذتی میں مصروف ہوتا تھا۔ “

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں