جنرل (ر) حمید گل کے لوگوں کے پاس عمران کے خلاف کیا ثبوت تھے؟ صحافی عمر چیمہ کا کیا کردار تھا؟


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کتاب کے صفحہ 220 پر لکھتی ہیں کہ جب عمران خان نے مجھے شادی کی آفر کی تو انہوں نے کہا کہ وہ 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج کی وجہ سے بہت ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔ چنانچہ اس دوران ان سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئیں۔ وہ لکھتی ہیں کہ اسی دوران ایک نوجوان لڑکی عمران خان کے ساتھ تعلق کی وجہ سے حاملہ ہو گئی۔ یہ نوجوان لڑکی پاکستان کے انتہائی با اثر صنعت کار کی دور پار کی رشتہ دار تھی۔

ریحام لکھتی ہیں کہ 2014 ء میں ہم سب نے ایک صحافی کی ٹویٹ دیکھی جس میں بطور اشارہ کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک 21 سالہ لڑکی کو حاملہ کر دیا ہے۔ یہ ٹویٹ کرنے والے صحافی عمر چیمہ تھے جن کی لڑکی کے حاملہ ہونے کی سٹوری بالکل ٹھیک تھی مگر عمران خان نے اس سٹوری کو جھوٹ قرار دیا جس کے بعد صحافی عمر چیمہ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ حیران کن طور پر عمر چیمہ کی ٹویٹ مین عمران خان کی طرف کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں تھا لیکن عمران خان اور ان کے ساتھی اپنے ردعمل سے پوری بات منظر عام پر لے آئے۔

ریحام لکھتی ہیں کہ یہ سٹوری عمر چیمہ سے قبل میرے پاس آئی تھی، 2014ء کی سردیوں میں، میں ایف الیون کے زیفرانوس کیفے میں موجود تھی کہ جنرل حمید گل کے تھنک ٹینک کے لیے کام کرنے والا ایک شخص میرے کانٹینٹ پروڈیوسر کے ہمراہ آیا اور مجھے یہ سٹوری دی۔ اس نے بتایا کہ جب یہ لڑکی حاملہ ہوئی تو عمران نے اسے فون پر دھمکیاں دی تھیں کہ وہ اسقاط حمل کروا لے۔ ہم نے یہ فون کالز ٹیپ کر لی تھیں اور ان کالز کی ریکارڈنگ ہمارے پاس موجود ہیں۔ اس شخص نے مجھے کہا کہ یہ سٹوری میں اپنے پروگرام میں چلاؤں، مگر میں نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے یہ سٹوری چلانے سے انکار کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).