مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹے لندن میں گرفتار


مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت رونما ہوا جب حسن نواز کے بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدتمیزی کی۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ادھر پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر اور زکریا نواز کو لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہاوس کے باہر مظاہرین سے ہاتھا پائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر جنید صفدر اور زکریا حسین کی مظاہرین سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ ‎

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں