نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے بیگم کلثوم نواز کے ساتھ الوداعی تصویر سامنے آ گئی


سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف وطن واپسی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں جہاں جیل کی کوٹھری ان کے انتطار میں ہے۔

ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل عزیز و اقارب سے ملاقات کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی افسردہ ہے مگر اب نواز شریف اور مریم نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کے ساتھ الوداعی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شریف کے سر کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے کھڑی مریم نواز شریف منہ پر ہاتھ رکھے آنسوﺅں پر قابو پانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).