اب روبوٹ آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹروں کی مدد کریں گے


\"robot\"سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کسی انسانی مدد کے بغیر زخموں کو اتنی مہارت سے سیتا ہے جو خود انسانوں کے بس سے باہر ہے۔
بغیر ڈرائیور کار کی طرح اب ایسے روبوٹ پر کام شروع کردیا گیا جو مریض کے زخم کو ٹانکے ازخود لگاسکے۔ اس ضمن میں ایک روبوٹ کے ذریعے بڑے جانوروں پرکچھ تجربات بھی کیے گئے ہیں جس کی تفصیل سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
واشنگٹن چلڈرن نیشنل ہیلتھ سسٹم کے پروفیسر کے مطابق وہ ایسا ذہین آلہ بنانا چاہتے ہیں جو آپریشن تھیٹر میں سرجن کی مدد کرسکے اور اس طرح اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں کیونکہ پوری دنیا میں روبوٹ سرجری میں انسانوں کی مدد کررہے ہیں، خصوصاً انہیں انتہائی نازک آپریشن اور سرجری میں آزمایا جارہا ہے جہاں انسانی خطا بڑے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔
جس طرح کارخانوں میں روبوٹ بازوو¿ں سے ویلڈنگ اور کٹنگ کا کام لیا جاتا ہے اسی طرح ان سے بہتر ٹانکے لگوانے کا کام بھی لیا جاسکتا ہے جسے سمارٹ ٹشو آٹونومس روبوٹ ( سٹار) کا نام دیا گیا ہے جو کسی سلائی مشین کی طرح کام کرتا ہے۔ روبوٹ نے تھری ڈی امیجنگ کے ذریعے پہلے زخم کا معائنہ کیا پھر اندازہ لگا کر درست جگہ پر ٹانکے لگا کر زخم بند کردیا۔ ان روبوٹ نے تجربہ گاہ میں جانور کی آنتیں بھی جوڑیں جو بہت اچھی طرح جڑی تھیں۔ چونکہ روبوٹ نے زخم سینے میں مدد دی تھی اس طرح روبوٹ نے ٹانکے لگانے میں ڈاکٹروں سے بہتر کارکردگی دکھائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments