نابینا افراد کے لیے جدید چشمہ تیار


nabinaدنیا کے ہر حصے میں بینائی سے محروم افراد موجود ہیں اور ان افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسی لیے اب ایک ایسا چشمہ ایجاد کیا گیا ہے جو نابینا افراد کو دیکھنے میں بھرپور مدد کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے محققین کی جانب سے ایجاد کیے جانے والے چشمے میں چھوٹا کیمرہ نصب ہے جو الفاظ کو دیکھ کر ”آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزیشن“ یعنی او سی آر کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے انہیں نہ صرف سمجھ سکتا ہے بلکہ بول کر بھی سنا سکتا ہے۔ اس طرح نابینا یا بینائی سے متاثرہ افراد باآسانی اخبار یا کوئی بھی کتاب پڑھ یعنی سن سکتے ہیں جب کہ کیمرے کو کام کرنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی بیٹری بھی منسلک ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ چشمہ صرف متن پڑھنے تک محدود نہیں بلکہ یہ چہرے اور اشیا کو بھی پہچان کر ان کے نام بتا سکتا ہے۔ اس میں چہروں کو ان کے نام سے محفوظ کرنے کے بعد جب کوئی فرد سامنے ہوگا تو یہ چشمہ اسے پہچان کر نام بتا سکے گا اس طرح نابینا افراد کسی خاموش فرد کو بھی پہچان سکیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments