نابینا افراد کے لیے جدید چشمہ تیار


\"nabina\"دنیا کے ہر حصے میں بینائی سے محروم افراد موجود ہیں اور ان افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اسی لیے اب ایک ایسا چشمہ ایجاد کیا گیا ہے جو نابینا افراد کو دیکھنے میں بھرپور مدد کرسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے محققین کی جانب سے ایجاد کیے جانے والے چشمے میں چھوٹا کیمرہ نصب ہے جو الفاظ کو دیکھ کر ”آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزیشن“ یعنی او سی آر کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے انہیں نہ صرف سمجھ سکتا ہے بلکہ بول کر بھی سنا سکتا ہے۔ اس طرح نابینا یا بینائی سے متاثرہ افراد باآسانی اخبار یا کوئی بھی کتاب پڑھ یعنی سن سکتے ہیں جب کہ کیمرے کو کام کرنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک چھوٹی سی بیٹری بھی منسلک ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ چشمہ صرف متن پڑھنے تک محدود نہیں بلکہ یہ چہرے اور اشیا کو بھی پہچان کر ان کے نام بتا سکتا ہے۔ اس میں چہروں کو ان کے نام سے محفوظ کرنے کے بعد جب کوئی فرد سامنے ہوگا تو یہ چشمہ اسے پہچان کر نام بتا سکے گا اس طرح نابینا افراد کسی خاموش فرد کو بھی پہچان سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments