مائیکروویو شعاعوں کی مدد سے شوگر چیک کرنے والا آلہ


sugarسائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔اب تک ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنی ہوتی ہے یا پھر بلڈ گلوکوز مانیٹرز استعمال کرنے ہوتے ہیں۔
یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینئر نگ نے تیار کیا ہے۔ اس آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔پروفیسر ایڈریئن پورچ کا کہنا ہے کہ ’خون میں گلوکوز کی مقدار کو جانچنے کے لیے روایتی طریقہ ہے کہ خون نکالا جائے۔ ہمارے آلے میں ایسا نہیں ہے۔‘
پروفیسر پورچ کا کہنا ہے کہ اس آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے۔ ’یہ آلہ زیادہ عرصے چلے گا اور اس میں کسی قسم کے کیمیا بھی موجود نہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس آلے سے حاصل کی جانے والی معلومات کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلی کیشن پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔
پروفیسر پورچ نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگوں کے لیے یہ بات عجیب ہو گی کہ مائیکور ویو شعاعوں کا اخراج کرنے والا آلہ جسم سے لگایا ہوا ہے لیکن یہ بالکل محفوظ ہے۔
’یہ آلہ مائیکرو ویو شعاعیں خارج کرتا ہے لیکن بہت ہی کم درجے کی ہوتی ہیں۔ ان شعاعوں کا وہ درجہ نہیں ہوتا جو گھروں میں پکانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔‘مریض کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کو گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ انگلی پر سوئی چبھونا نہیں چاہتے اور اسی لیے لوگوں کی اس آلے میں دلچسپی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments