جعلی ٹوئٹر صارفین: مشہور شخصیات کے فالوورز کم ہونے کا امکان


Twitter logo and computer keyboard

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اعتماد سازی کا حصہ ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کئی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں جس کے بعد دنیا کی کئی مقبول ترین شخصیات کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز کم ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور لیڈی گاگا کے 25 لاکھ فالوورز کم ہوگئے ہیں جبکہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے 21 لاکھ فالوورز کم ہوئے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام اعتماد سازی کی اپنی عالمی مہم کے تحت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ جعلی خبروں اور صارفین کے حوالے سے از سر نو جائزے کے بعد ترتیب شدہ جانچ پڑتال کے طریقے پر نئہ اقدامات عمل پیرا ہے۔

سوشل میڈیا پر لنگڑاتا سچ اور دوڑتا جھوٹ

جعلی خبریں: فیس بک کا اپنی سکیورٹی میں اضافے کا اعلان

ٹوئٹر پر جعلی ٹرینڈ؟ قیمت دو سو ڈالر

ٹوئٹر پر کھوٹے کو کھرا کر کے بیچنے والے

نئے اقدامات کا مطلب ہے کہ جو اکاؤنٹس غیر معمولی افعال کی وجہ سے لاک کیے گئے جیسے کہ غر معمولی تعداد میں ٹویٹس کرنے پر بلاک کیا جانا یا جو شناخت کی تصدیق کے عمل کا جواب نہیں دیتے، ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔

کمپنی کی قانونی ٹیم کے سربرارہ وجیا گڈے کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اکاؤنٹس کے زیادہ سے زیادہ چار فالوورز ختم ہوں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ’مشہور شخصیات کے فالوورز میں ایک قابلِ ذکر کمی آئی گی۔‘

اس اقدام کے بعد ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ کے 77 لاکھ فالوورز کم ہو گئے۔

ٹوئٹر کا موقف ہے کہ اس کے اس حالیہ اقدام کا مقصد صارفین کا اعتماد حاصل کرنا ہے اور اس عمل سے یہ ظاہر ہوا کہ فالوورز کے تعداد اس پلیٹ فارم پر ایک نمایاں جز ہے۔

یاد رہے کہ اس سال جنوری میں نیویارک کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ریاست ٹوئٹر کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر صارفین کو لاکھوں کی تعداد میں جعلی فالوورز فروخت کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32295 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp