نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ گئے


نواز شریف اور مریم نواز آج شام پونے سات بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے فوٹو:ٹوئٹر

نواز شریف اور مریم نواز آج شام پونے سات بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعدنجی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے اور آج شام پونے سات بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

پرواز کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں نواز شریف نے کہا پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔

 

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں