جتنا دیکھا اس سے بہت کم بتایا اور یہ سب کچھ ثابت کر سکتی ہوں؛ ریحام خان کا انٹرویو


عمران کے بارے میں جتنا دیکھا اس سے بہت کم بتایا، ریحام خان

جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ آپ کو جیسے نظر آتا ہے یا کسی اور کو جیسے نظر آتا ہے مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، میں نے کتاب لکھی ہے جس نیت سے لکھی ہے مجھے پتا ہے، میں نے جس intention سے بھی لکھی ہے اور جو motivation بھی رہی ہے وہ اصلاح ہے اور میں بار بار یہ بات کرتی رہی ہوں۔

ریحام خان نے کہاکہ وہ مکمل طور اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی کے متعلق مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے وہی باتیں کتاب میں لکھی ہیں جن کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں جاکر کہہ سکتی ہوں کہ سچ لکھا ہے اور میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ جو باتیں میں نے لکھی ہیں ان کی پارٹی کے لوگ اور جو ٹی وی میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں جانتے ہیں کہ یہ باتیں درست ہیں۔ منیب فاروق کے سوال کہ آپ نے تو یہ بھی لکھ دیا کہ عمران خان کوکین نہیں بلکہ شاید probablyہیروئن اور پتا نہیں کیا کیا؟

اس سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ جتنا دیکھا ہے اس سے بہت کم بتایا ہے، بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو دہرائی نہیں جاسکتیں۔ دوسری جانب ریحام خان کی کتاب پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کتاب میں جو بھی لکھا گیا وہ جھوٹ ،لغو اور بے بنیاد ہے۔واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ میں نے یہ کتاب اس لئے لکھی کیونکہ میں بہت سی باتیں زندگی کے بار ے میں اور لوگوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوئے بھی نہیں جانتی تھی، I felt کہ I was ignorant حالانکہ اچھے اسکولوں میں پڑھے ہیں، فیملی ایجوکیٹڈ ہے، جرنلسٹ رہی ہوں، اٹھنا بیٹھنا ، کرنٹ افیئرز کے بار ے میں بات کرنا، پولیٹیکل فیملی سے تعلق لیکن پھر بھی سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان۔ اور مجھے لگا کہ میری طرح بہت سے لوگ ہوں گے جن کیلئے یہ eye opener ہوگا جو انگلینڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کے لئے بھی ، کیونکہ جب ہم زندگی کے فیصلے کرتے ہیں یا ووٹ ڈالتے ہیں ہم میرا خیال ہے بہت کج فہمی اور کم سمجھی کا شکار ہیں، میں نے آپ کو بتایا ہے کہ لوگ مجھے for examlpe فیملی میں بہت intelligent سمجھتے تھے اب اتنا نہیں سمجھتے۔

آپ نے تو کتاب پڑھی ہوئی ہے، بار بار میں نے یہ بات کہی ہے اس وقت جب میری طلاق ہوئی اس وقت تک بھی اسٹوری چونکہ آپ نے پڑھی ہوئی ہے مجھے لکھ لینی چاہئے تھی، اس وقت میں نے اس لئے نہیں لکھی کہ میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح جو جانتے بھی ہیں اپنی جاب بچانے کے لئے، نوکری بچانے کے لئے، بچے میرے چھوٹے تھے، میں بتانا ہی نہیں چاہتی تھی کہ میں کہاں رہتی ہوں، میں اتنی empowered بھی نہیں تھی اور میں نے اس بارے میں نہیں سوچا کہ میری کہانی کو سن کر یا میری کہانی سے سیکھ کر کسی ینگ لڑکی کی مدد ہوسکتی ہے، وہ اپنے فیصلے بہتر کرسکتی ہے، میں نے اس وقت خودغرضی یا بزدلی کہہ لیں آہستہ آہستہ انسان کی ہمت بندھتی ہے، and I do regretted کہ مجھے شاید اس وقت بھی لکھنی چاہئے تھی۔

مزید پڑھنے کے لئے اگلا صفحہ کا بٹن دبائیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3