اکرم درانی (سابق وزیر اعلی) کے قافلے پر بم حملہ، درانی محفوظ ، تین افراد جاں بحق


سابق وزیراعلیٰ کے قافلے پر بم حملہ ، اکرم درانی محفوظ ،متعدد افراد زخمی ،تین افراد شہید

تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیاہے ۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور وہ جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ راستے میں سڑک پر بم نصب تھا جو کہ قافلے کے قریب آتے ہی پھٹ گیا ، بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور شہد ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 18 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).